سکولوں کا دیر سے کھلنا والدین کی صحت کیلئے بھی مفید ہے۔۔نئی تحقیق

Jan 16, 2022 | 22:34:PM
والدین۔مفید۔صحت۔تحقیق۔امریکی۔میڈیا رپورٹس
کیپشن: سکول (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک ) امریکا میں ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ اگر بچوں کو صبح دیر سے اسکول جانا ہو تو اس سے ان کی اپنی صحت کے علاوہ ان کے والدین کی صحت پر بھی اچھا اثر پڑتا ہے۔
میڈیارپورٹس کے مطابق یہ تحقیق ڈینور، کولوراڈو میں ایک نجی ادارے کے درجنوں اسکولوں میں کی گئی جہاں کنڈرگارٹن (کے جی)سے بارہویں جماعت تک کی کلاسیں شروع ہونے کا وقت صبح میں 45 منٹ سے ڈیڑھ گھنٹے تک آگے بڑھا دیا گیا جبکہ اسی حساب سے اسکول ختم ہونے کا وقت بھی تبدیل کیا گیا۔اسکول کے اوقات میں یہ تبدیلی دو سال تک جاری رہی جبکہ اس دوران بچوں اور ان کے والدین سے روزمرہ معمولات اور صحت کی عمومی کیفیات سے متعلق سوالنامے بھی پر کروائے گئے۔
ان معلومات اور اعداد و شمار کے محتاط تجزیئے سے پتا چلا کہ صبح اسکول شروع ہونے کا وقت صرف ایک گھنٹہ آگے بڑھانے سے بچوں کی تعلیمی کارکردگی میں نمایاں طور پر اضافہ ہوا۔اسی کے ساتھ بچوں کے والدین نے بھی اپنی صحت بہتر محسوس کی جبکہ ملازمت اور روزمرہ کاموں کے دوران بھی انہوں نے پہلے سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں۔ نیا ٹیکس نافذ۔۔ 100کے ریچارج پر اب کتنا بیلنس ملے گا۔۔جانئے