گوگل کا پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان

May 01, 2024 | 13:03:PM
گوگل کا پاکستان میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)گوگل نے اسلام آباد میں 50 سمارٹ سکول قائم کرنے کا اعلان کردیا۔

ٹریبیون کی رپورٹ کے مطابق سمارٹ سکولز 30 ہزار گوگل فارایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے، جن میں آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے ڈیجیٹل ٹولز جیسی خصوصیات شامل ہوں گی۔

"گوگل فار ایجوکیشن" ٹیم نے اپنے مقامی پارٹنر "ٹیک ویلی" کے ہمراہ سیکریٹری تعلیم سے ملاقات کی اور حکومت کو پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کیے۔ ملاقات کے دوران کئی دیگر اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:دفعہ 144 نافذ

ملاقات کے دوران گوگل فار ایجوکیشن ٹولز پر اساتذہ کی ورکشاپس، پبلک گوگل ریفرنس سکول کا قیام سمیت 2 ہزار نوجوانوں کو گوگل کیرئیر سرٹیفکیٹس کے ذریعے ملازمت دینے کے امور پر زیر بحث آئے۔