معروف  اداکار رشید ناز انتقال کر گئے

Jan 17, 2022 | 10:06:AM
 پاکستان، شوبز انڈسٹری ،معروف اداکار ،رشید ناز ، انتقال
کیپشن: معروف اداکار رشید ناز(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار رشید ناز 73 سال کی عمر میں انتقال کر گئے،مرحوم ادکار نے متعدد پشتو ، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں اورجوہر دکھائے۔مرحوم کی نماز جنازہ دوپہر 3بجے چارسدہ روڈ پر عیدگاہ پشاو رمیں ادا کی جائےگی۔

اداکار رشید ناز  کے بیٹے حسن نعمان نے کہا ہے کہ والد کافی عرصے سے علیل تھے اور  اسلام آباد کے ایک ہسپتال میں زیرعلاج تھے۔

اداکاررشید ناز کے کیریئر پر ایک نظر۔۔رشید ناز 9 ستمبر  1948 کو خیبرپختون خوا میں پیدا ہوئے، انہوں  نے بےشمار فلموں اور ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھائے، 1971 میں انہوں نے پشتو ڈرامے میں بطور اداکار اپنے ٹیلی ویژن کیریئر کا آغاز کیا، رشید ناز نے کئی پشتو، ہندکو اور اردو زبان کے ڈراموں میں کام کیا۔ ان کا پہلا اردو ڈرامہ ’ایک تھا گاؤں‘ تھا جو 1973 میں نشر کیا گیا۔ ان کا پہلا مقبول ڈرامہ ’ناموس‘ تھا۔ انہوں نے پاکستان کے پہلے نجی ٹیلی ویژن کے ڈرامے ’دشت‘ میں بھی کام کیا۔1988 میں، انہوں نے اپنی پہلی پشتو فلم ’زما جنگ ‘میں اداکاری کے جوہر دکھائے۔ ان کی پہلی اردو فلم سید نور کی ’ڈکیت‘ تھی، انہوں نے شعیب منصور کی فلم ’خدا کے لئے‘ میں بھی کام کیا۔

معروف اداکاررشید ناز نے شعیب منصور کے ایک معروف ویڈیو گانے ’عشق محبت اپنا پن‘ میں ایمان علی کے ساتھ بھی کام کیا،رشید ناز کی مشہور فلموں میں کراچی سے لاہور، ورنہ، خدا کے لئے و دیگر شامل ہیں۔

اداکاررشید ناز کی بہو اور اداکارہ مدیحہ نقوی نے اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے یہ خبر دی کہ اداکار رشید ناز اب ہم میں نہیں رہے،انہوں نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ ’ہمارے پیارے بابا رشید ناز آج صبح اس دنیا سے رخصت ہو گئے، مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لیے سورہ فاتحہ ضرور پڑھیں۔‘مداحوں کی بڑی تعداد سوشل میڈیا پر رشید ناز کے انتقال پر  افسوس کا اظہار کر رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیںکورونا کا پھیلاو۔۔تعلیمی ادارے بندہوں گے یا نہیں؟؟