کورونا کے پھیلاو میں تیزی۔۔7افراد جاں بحق ۔۔4340 نئے کیسز ریکارڈ

Jan 17, 2022 | 08:53:AM
کورونا وائرس ، حملے
کیپشن: کورونا وائرس ۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)ملک بھر میں کو رونا کا پھیلاو مزید تیز ہوگیا ۔مہلک وبا سے مزید 7افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ کورونا کے 4340 نئے کیسز سامنے آئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:اتحادی مجبوری کے تحت حکومت کیساتھ ہیں، رانا ثنا اللہ
تفصیلات کے مطابق این سی او سی نے کورونا وائرس کے حوالے سے گزشتہ چوبیس گھنٹے کے اعداد وشمار جاری کردیئے ۔جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹے میں 49,809افرادکے کورونا کے ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 4340افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ۔کورونا وائرس کے مثبت کیسز کی شرح 8.71%تک پہنچ گئی ۔جبکہ کوروناوائرس کے 781مریض تشویشنا حالت میں ابھی بھی زیر علاج ہیں ۔
ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 1,131 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں، جس سے پنجاب میں کورونا کیسز کی تعداد 453,392 ہو گئی ہے جن میں سے 9,564 ایکٹیو کیسز ہیں۔ پنجاب میں کورونا وائرس سے مزید 2 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد ہلاکتوں کی تعداد 13090 ہوگئی۔ 
جبکہ سندھ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2,670 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے ہیں مہلک وبا سے 3 اموات کی اطلاع ملی ہے جس کے بعد سندھ میں اموات کی تعداد 7,697 ہوگئی ہے۔ 
خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 112 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جس کے بعد 919 فعال کیسز کے ساتھ تعداد 182,311 ہوگئی۔کورونا وبا نے 2مزید افراد کی جان لے لی ۔
ادھربلوچستان میں کورونا وائرس کے 6 نئے کیسز ریکارڈ کیے گئے جب کہ 61 ایکٹو کیسز کے ساتھ تعداد 33,705 تک پہنچ گئی۔ 
یہ بھی پڑھیں:شہزاداکبر مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نوازشریف کیس پر توجہ دیں : حریم شاہ