شہزاداکبر مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نوازشریف کیس پر توجہ دیں : حریم شاہ 

Jan 16, 2022 | 22:16:PM
حریم شاہ، شہزاداکبر، سچی باتیں، کڑوی لگتی ہیں، مجھ پر وقت ضائع، نوازشریف کیس
کیپشن: حریم شاہ (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے مشیر احتساب شہزاداکبرکے بیان پر کہاہے کہ سچی باتیں کڑوی لگتی ہیں تو ہزار بار لگیں ،میں تو کروں گی ،شہزاداکبر مجھ پر وقت ضائع کرنے کے بجائے نوازشریف کیس پر توجہ دیں ۔
ٹک ٹاک سٹار کا کہناتھا کہ شہزاداکبر نواز شریف کو تو یہاں ہلا نہیں سکے ،نواز شریف یہاں اپنی زندگی مزے سے گزار رہے ہیں ،کہتے ہیں نوازشریف کو آج لے کر آئیں گے کل لائیں گے آج تک کچھ نہیں کر سکے ،میں تو معمولی شخصیت ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: سکولوں سے متعلق حکومت کا اہم اور بڑا فیصلہ۔۔!!
حریم شاہ نے کہاکہ برطانیہ میں ثبوت چلے گا باتیں نہیں ،حکام کے رابطے اور کیسوں سے نہیں گھبراتی ،کچھ اور حقائق بھی بتا سکتی ہوں ،ان کاکہناتھا کہ خود مشہور ہونے کیلئے میرے خلاف خط لکھنے کی بات کر رہے ہیں ۔
ٹک ٹاک سٹار نے کہاکہ پاکستانی پاسپورٹ کی قدر سے متعلق خبرآ گئی میں نے بھی سچی بات کی تھی ،حکومتی نااہلی سے پاکستانی پاسپورٹ اور کرنسی کی قدرگرتی جارہی ہے، ان کاکہناتھا کہ ایف آئی اے، مقامی حکام سے منی لانڈرنگ سے متعلق تعاون کرنے کیلئے تیار ہوں ۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا مثبت کیسز سامنے آنے پر تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا حکم