شعیب ملک کو ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں مراٹھا عریبئنز کا کپتان مقرر کر دیا گیا

Jan 17, 2021 | 20:39:PM
شعیب ملک کو ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں مراٹھا عریبئنز کا کپتان مقرر کر دیا گیا

(24نیوز)شعیب ملک کو ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں مراٹھا عریبئنز کا کپتان مقرر کر دیا گیا ہے۔

تفصیلا ت کے مطا بق شعیب ملک کا کہنا تھا کہ ٹی ٹین نئے شائقین کو کرکٹ کی طرف راغب کرنے کا ایک بہترین فارمیٹ ہے کیونکہ مختصر دورانیے کے اس کھیل میں بہترین کھیل کا مظاہرہ کیا جاتا ہے اور مجھے کھیل میں کسی بھی مثبت سرگرمی کا حصہ بننا اچھا لگتا ہے ۔ہماری ٹیم ابوظبی ٹی ٹین لیگ میں لطف اندوز ہوگی کیونکہ ٹیم میں تجربہ کار کے علاوہ نئے کھلاڑی میں شامل کیے گئے ہیں جن کی موجودگی سے میچز میں فتحیاب ہوں گے۔واضح رہے کہ ابوظبی ٹی ٹین لیگ  28 جنوری سے 6 فروری تک شیخ زید کرکٹ سٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلی جائے گی،دفاعی چیمپئن مراٹھا عریئنز اپنا پہلا میچ ناردن واریئرز کے خلاف اٹھائیس جنوری کو کھیلے گی۔