اکشے اور ٹوئنکل کا شادی کی سالگرہ پر انوکھا اقدام

Jan 17, 2021 | 18:53:PM
اکشے اور ٹوئنکل کا شادی کی سالگرہ پر انوکھا اقدام
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)اکشے اکمار اور ان کی اہلیہ مصنفہ ٹوئنکل کھنہ کی شادی کو 20 سال مکمل ہوئے تو دونوں نے ایک دوسرے کو خوبصورت انداز میں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دی۔ 
تفصیلا ت کے مطا بق پہلے ٹوئٹر پر اکشے کمار نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اپنی خوبصورت انداز میں ایک تصویر شیئر کی، جبکہ اس کے ساتھ انھوں نے اپنی اہلیہ کے لیے پیغام بھی دیا۔ اکشے نے لکھا کہ میں اس ساتھ سے متعلق بہت پرامید ہوں، اس ساتھ کو 20 سال گزر گئے اور آپ آج بھی میرے دل کو جھومنے پر مجبور کردیتی ہیں۔ساتھ میں اکشے نے لکھا کہ آپ نے کبھی کبھار مجھے ناراض بھی کیا، لیکن اس کے باوجود میرے پاس دوسرا راستہ کوئی نہیں، کیونکہ جب آپ پاس ہوتی ہیں تو ہنسی بھی قریب ہوتی ہے۔

اکشے کمار نے اپنی اہلیہ کو ٹینا کہہ کر مخاطب کیا اور انھیں اپنی شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔ بالی ووڈ کے کھلاڑی کے بعد ان کی اہلیہ نے اسی تصویر کے ساتھ اپنے شوہر کو انسٹاگرام پر اپنے پیغام کے ذریعے مبارکباد دی۔