روپے کے مقابلے میں ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی قیمت میں کمی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اشرف خان)انٹربینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں استحکام رہا۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی معمولی کمی ہوئی ۔انٹربینک میں ڈالر 279.61 روپے سے کم ہوکر 279.60 روپے پر بند ہوا۔
دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 280.66 روپے پر برقراررہاجبکہ یورو 73 پیسے سستاہوکر 334.13 روپے ،برطانوی پاونڈ 1.17 روپے سستا ہوکر 383.89 روپے ، یو اے ای درہم 3 پیسے کمی سے 77.20 روپے پر آ گیا۔ سعودی ریال 75.33 روپے پر ہی برقرار رہا۔
ادھرپاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مندی پر اختتام ہوا۔ہنڈریڈ انڈیکس 1303 پوائنٹس کمی سے 173150 کی سطح پر بند ہوا۔کاروبار کے دوران بلند ترین سطح 176131 کم ترین 171693 رہی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہنڈریڈ انڈیکس 174453 کی سطح پر بند ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:پہلا روزہ 18فروری یا 19 کو؟ سعودی عرب سے بڑی خبر آگئی