کراچی ؛میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع

Feb 17, 2026 | 17:12:PM
 کراچی ؛میٹرک کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخوں میں توسیع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) بورڈ آف سیکنڈری ایجوکیشن کراچی نے امتحانی فارم کی تاریخوں میں توسیع کر دی۔ 

دسویں جماعت سالانہ امتحانات 2026 کیلئے نیا شیڈول جاری کردیا گیا جس کے مطابق بغیر لیٹ فیس فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ 24 فروری مقررکردی گئی۔ 

 25 سے 27 فروری تک 500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ فارم جمع ہوں گے،2 سے 5 مارچ تک 800 روپے لیٹ فیس عائد ہوگی۔ 

 6 سے 10 مارچ تک 1200 روپے لیٹ فیس مقررکی گئی ہے،11 سے 13 مارچ تک 1500 روپے جبکہ 16 سے 18 مارچ تک 1800 روپے لیٹ فیس ہوگی۔ 

 شیڈول ختم ہونے کے بعد فارم جمع کرانے پر 2500 روپے لیٹ فیس ادا کرنا ہوگی۔ 

یہ بھی پڑھیں:  حکومت سے کسی طور پر بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے جو بات ہو گی فرنٹ ڈور سے ہوگی;سلمان اکرم راجہ