تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس پڑے،جاتی سردی پھر لوٹ آئے گی؟ پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)کراچی کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بادل برس پڑے،محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کا امکان ہے، ڈیرہ غازی خان، بھکر، لیہ، بہاولپور اور بہاولنگر میں بارش کی توقع ہے، ملتان، خانیوال، ساہیوال اور گرد و نواح میں بھی بارش کا امکان ہے۔
کوئٹہ، چمن، پشین، مسلم باغ، ژوب، زیارت، بارکھان، سبی، قلات، کیچ، پنجگور، واشک، خاران، لسبیلہ اور خضدار میں بارش کا امکان ہے، گوادر میں چند مقامات پر بارش و ژالہ باری کی توقع ہے۔
دادو، جامشورو، لاڑکانہ، جیکب آباد، حیدرآباد اور گرد و نواح میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے، ڈیرہ اسماعیل خان، وزیرستان اور ٹانک میں بارش ہونے کی توقع ہے، لکی مروت، کرک، پارا چنار اور گرد و نواح میں بارش ہونے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:راجستھان:نرسنگ کونسل کیخلاف احتجاج پر میواڑ یونیورسٹی میں 33 کشمیری طلبہ معطل
گلگت بلتستان میں موسم سرد اورمطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے، آزاد کشمیر میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔
کراچی کے علاقے ملیر ہالٹ، رفاہ عام اور ملحقہ علاقوں میں ہلکی اور تیز بارش ہوئی، تیز ہوائیں بھی چلیں جبکہ ملیر کینٹ میں تیز بارش کے ساتھ ژالہ باری بھی ہوئی، اس کے علاوہ فیدڑل بی ایریا اوراطراف میں بارش ہوئی، گلستان جوہر اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش ہوئی اور کہیں کہیں ژالہ باری ہوئی۔
دوسری جانب اسکیم 33 اورملحہ علاقوں میں بارش کے دوران ژالہ باری بھی ہوئی۔
گلشن جمال اور اطراف کے علاقوں میں بھی بارش اور ژالہ باری ہوئی۔