شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والا گینگ بے نقاب

Feb 17, 2025 | 12:50:PM
شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے والا گینگ بے نقاب
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ایف آئی اے نے کراچی ایئر پورٹ پر کارروائیاں کرتے ہوئے شہریوں کو سمندر کے راستے یورپ بھجوانے میں ملوث منظم گینگ کو بے نقاب کر دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ موریطانیہ سے کراچی پہنچنے والے 5 مسافروں سے پوچھ گچھ جاری ہے، مسافروں کا تعلق حافظ آباد، گجرانوالہ اور سوات سے ہے،ایف آئی اے ترجمان کے مطابق ایجنٹس نے یورپ کے لیے مسافروں سے 25 اور 35 لاکھ روپے میں معاملات طے کیے۔

مزید پڑھیں:9 ملکوں سے مزید 47 پاکستانی ڈی پورٹ

 ان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مسافر دبئی، سعودی عرب اور قطر کے راستے موریطانیہ پہنچے اور موریطانیہ پہنچنے پر ایجنٹوں نے مسافروں کو غیرقانونی طور پر یورپ بھیجنے کی کوشش کی،ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مسافروں نے سمندر کے راستے غیر قانونی سفر کرنے سے انکار کر دیا اور واپس آ گئے، مسافروں کو ایجنٹس کی نشاندہی کے لیے انسدادِ انسانی سمگلنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ غیر قانونی سفری دستاویزات کی سخت جانچ پڑتال جاری ہے، ایجنٹس اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔