والدہ کی عیادت کیلئے بھارتی سپنر ایشون انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ چھوڑ کر چلے گئے

Feb 17, 2024 | 21:19:PM
والدہ کی عیادت کیلئے بھارتی سپنر ایشون انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ چھوڑ کر چلے گئے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) والدہ کی عیادت کیلئے بھارتی سپنر روی چندرن ایشون انگلینڈ کیخلاف ٹیسٹ میچ چھوڑ کر چلے گئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی آف سپنر روی چندرن ایشون انگلینڈ کے خلاف جاری تیسرے ٹیسٹ میچ سے دستبردار ہوگئے، ان کو اپنی شدید علیل والدہ کی عیادت کے لیے ٹیسٹ میچ چھوڑنا پڑا، بھارت اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹیسٹ میچ راجکوٹ میں جاری ہے جہاں روی چندرن ایشون نے دوسرے روز ٹیسٹ کرکٹ میں 500 وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز حاصل کیا، رپورٹس کے مطابق روی چندرن ایشون جمعہ کی رات راجکوٹ سے چنائی روانہ ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل سے مزید سروسز ملیں گی: شان مسعود

واضح رہے کہ ویرات کوہلی اس سے قبل نجی وجوہات کی بنیاد پر پوری سیریز کے لیے دستیاب نہیں ۔