پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل سے مزید سروسز ملیں گی: شان مسعود

Feb 17, 2024 | 21:11:PM
پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل سے مزید سروسز ملیں گی: شان مسعود
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل بہت کامیاب ہو گئی ہے، پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل سے مزید سروسز ملیں گی۔

کراچی کنگز کے کپتان شان مسعود نے ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پی ایس ایل بہت کامیاب رہی ہے، پاکستان کرکٹ میں پی ایس ایل کے باعث بہتری آئی ہے، پاکستان کرکٹ کو پی ایس ایل سے مزید سروسز ملیں گی، ملتان میرے لئے دوسرا گھر رہا ہے، ملتان سلطان کے باعث میرے کھیل میں بہتری آئی ہے، رضوان بڑے کھلاڑی ہیں ان سے بہت کچھ سیکھنے کو ملا ہے، ہر کھلاڑی کی کوشش ہوتی ہے اچھی پرفارمینس دے۔

یہ بھی پڑھیں: ٹیم میں کسی کھلاڑی کی کمی محسوس ہو گی؟لاہور قلندرز کے کپتان نے بتا دیا

شان مسعود نے مزید کہا کہ قسمت کی بات ہوگی کہ کون یہ ٹرافی جیتے گا، ایسی کرکٹ کھیلیں گے جو شائقین کو پسند آئے، نئی ٹیم بناتے وقت بیلنس کی بہت ضرورت ہوتی ہے، اس سال کراچی میں تبدیلی آئی ہے، کراچی کے لئے اگلے 4، 5 سال نوجوان لڑکے کھیلیں گے، ایک آدھ پلئیر پرانا ہوگا باقی ٹیم نئی ہے، پی ایس ایل کی بڑی فرنچائز میں سے کراچی کنگز ہے، کوشش ہوگی کہ اپنی پہچان بنائیں، سکواڈ بناتے وقت ہر پلئیر اہم ہوتا ہے۔