بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہرصورت جیالا ہی ہوگا: آصف زرداری

Feb 17, 2024 | 15:14:PM
بلوچستان میں نیا وزیر اعلیٰ ہرصورت جیالا ہی ہوگا: آصف زرداری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پیپلز پارٹی نے بلوچستان میں اتحادیوں سے مل کر حکومت بنانے کا فیصلہ کر لیا، سابق صدر  آصف علی زرداری نے کہا کہ  اگلا وزیر اعلی جیالا ہی ہوگا۔ 

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں حکومت سازی کےمعاملے پر پیپلز پارٹی کی اعلیٰ قیادت کا مشاورتی اجلاس زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ہوا،  آصف زرداری کی زیر صدارت اجلاس میں بلوچستان کے نومنتخب ارکان اسمبلی اور سینئر قیادت شریک ہوئی، اجلاس میں بلوچستان میں حکومت سازی کے لیے مختلف آپشنز پر غور کیا گیا ، پیپلز پارٹی بلوچستان نے اتحادی حکومت بنانے کے لیے بات چیت کا اختیار آصف زرداری کو دے دیا،آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ بلوچستان میں نیا وزیراعلیٰ ہر صورت ایک جیالا ہی ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں ؛ مریم نواز کو وزیراعلیٰ  کی سیکورٹی فراہم