ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل کی وفاقی وزیر اقتصادی امور سے ملاقات
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)ایشیائی ترقیاتی بینک کی ڈائریکٹر جنرل برائے وسطی و مغربی ایشیا لیہ گٹیریز نے وفاقی وزیر اقتصادی امور احد چیمہ سے ملاقات کی ہے۔
ترجمان اقتصادی امور احد چیمہ نے بتایا کہ ایم ایل ون ریلوے منصوبے میں اے ڈی بی کی جانب سے مسلسل معاونت کو سراہا، وفاقی حکومت صوبائی حکومتوں کے ساتھ ہم آہنگی میں ترقیاتی وسائل کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے کے لیے پُرعزم ہے۔
احد چیمہ نے بتایا کہ ترقیاتی منصوبوں کے بروقت نفاذ میں اے ڈی بی اور عالمی بینک کی معاونت قابل ستائش ہے، ڈی جی لیہ گٹیریز نے حکومتی اصلاحاتی ایجنڈے، میکرو اکنامک بحالی اور مالی استحکام کے لیے کی جانے والی کاوشوں کو قابل تحسین قرار دیا۔
ڈجی جی لیہ گٹیریز نے کہا کہ ایم ایل ون جیسے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینا حکومت کی جانب سے ایک اچھا قدم ہے، ڈی جی لیہ گٹیریز نے کہا حکومت کی جانب سے ایم ایل ون جیسے منصوبوں کو خصوصی اہمیت دینا قابل تحسین ہے۔
ترجمان اقتصادی امور نے بتایا کہ ملاقات میں اے ڈی بی کی کنٹری ڈائریکٹر ایما فین، اقتصادی امور ڈویژن اور اے ڈی بی کے سینئر حکام بھی موجود تھے۔
یہ بھی پڑھیں :سعودی عرب میں4.3شدت کا زلزلہ،عمارتیں لرز اٹھیں