این سی سی آئی اے کرپشن سکینڈل: ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت چار افسران کے استعفے منظور

Dec 17, 2025 | 19:15:PM
این سی سی آئی اے کرپشن سکینڈل: ڈپٹی ڈائریکٹر سمیت چار افسران کے استعفے منظور
کیپشن: این سی سی آئی اے لوگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نیشنل سائبر کرائم انوسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) میں سامنے آنے والے کرپشن سکینڈل کے  بعد چار افسران کے استعفے منظور کر لیے گئے ہیں۔ وزارت داخلہ کے مطابق مستعفی افسران کے استعفے 20 نومبر سے منظور کیے گئے۔

مستعفی ہونے والے افسران میں ڈپٹی ڈائریکٹر سرفراز چودھری، اسسٹنٹ ڈائریکٹر محمد عثمان، اسسٹنٹ ڈائریکٹر شعیب ریاض اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسمہ مجید شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق استعفوں کی منظوری سیکرٹری وزارت داخلہ کی جانب سے دی گئی۔

استعفے منظور ہونے کے بعد این سی سی آئی اے نے بھی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ کرپشن سکینڈل کے معاملے پر مزید قانونی اور انتظامی پہلوؤں کا جائزہ لیا جا رہا ہے، جبکہ شفافیت اور احتساب کے عمل کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات جاری ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:حجاب معاملہ؛اظہرالدین کے صبرکا پیمانہ لبریز، وزیراعلیٰ نتیش کمار کو کھری کھری سنا دیں