حجاب معاملہ،اظہرالدین کے صبرکا پیمانہ لبریز

Dec 17, 2025 | 18:08:PM
حجاب معاملہ،اظہرالدین کے صبرکا پیمانہ لبریز
کیپشن: اظہر الدین، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان محمد اظہرالدین نے مسلم خاتون ڈاکٹر کا نقاب کھینچنے پر بہار کے وزیراعلیٰ نتیش کمار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔

 تلنگانہ ریاست کے اقلیتی بہبود کے وزیر و سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد اظہرالدین نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بری بات ہے۔

انہوں نے کہا کہ یہ خاتون کی بے حرمتی ہے اور ایک دم جاہلانہ اقدام ہے۔ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں کہ میں اس واقعے کی مذمت کرسکوں۔

بطور وزیر اعلیٰ انہیں ایسا نہیں کرنا چاہیے تھا۔انہوں نے نتیش کمار کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

 یہ بھی پڑھیں:تحریک انصاف کو بڑا جھٹکا،علیمہ خان سمیت 400 افراد کیخلاف مقدمہ درج