وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 اراکین اسمبلی اشتہاری قرار

Dec 17, 2025 | 13:55:PM
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی سمیت خیبرپختونخوا کے 5 اراکین اسمبلی اشتہاری قرار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اور دو  صوبائی وزراء کو اشتہاری قرار دیدیا۔
وزیراعلیٰ سہیل آفریدی صوبائی وزراء مینا خان، شفیع جان،امجد علی  اور اقبال آفریدی کے بھی اشتہار شائع ہوگئے،پانچوں ملزمان کوسی ٹی ڈی اسلام آباد کے دو مقدمات میں اشتہاری قرار دیا گیا،ملزمان کو اشتہارکے ذریعے 30 روز کےاندرعدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا گیا ہے، 30 دن میں پیش نہ ہوئے تو قانونی کارروائی کی جائے گی۔
واضح رہے کہ وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی اور دیگر افراد کے خلاف 26 نومبر 2024 کو ہونے والے احتجاج کے معاملے میں تھانہ رمنا میں مقدمہ درج ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تھری ایم پی او جاری کرنے پر دی گئی توہین عدالت کی سزا کالعدم
 تحریک انصاف کے تقریباً 80 فیصد اراکین خیبرپختونخوا اسمبلی پر اسلام آباد میں مقدمات قائم ہیں، پی ٹی آئی کے 70 ایم پی ایز اسلام آباد پولیس کو مطلوب ہیں، مقدمات 18 مختلف تھانوں میں 2022 سے نومبر 2024 تک درج کیے گئے۔
اسلام آباد پولیس نے ماضی میں درج مقدمات کی تفصیلات اکٹھی کرلیں، مقدمات میں دہشت گردی، پولیس اور رینجرز اہلکاروں کے قتل جیسی سنگین دفعات شامل ہیں، پولیس ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی کے اکثر ایم پی ایز نے ابھی تک کسی عدالت سے ضمانت بھی نہیں لی۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اسلام آباد پولیس کو 11 مقدمات میں مطلوب ہیں، سہیل آفریدی پر7 اے ٹی اے پولیس اہلکاروں پر حملے کے مقدمات درج ہیں، سب سے زیادہ 52 ایف آئی آرز سابق وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور کیخلاف درج ہیں۔