تھری ایم پی او جاری کرنے پر دی گئی توہین عدالت کی سزا کالعدم

Dec 17, 2025 | 13:24:PM
 تھری ایم پی او جاری کرنے پر دی گئی توہین عدالت کی سزا کالعدم
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور ایس ایس پی آپریشنز کو دی گئی سنگل بینچ کی توہینِ عدالت کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
عدالتی حکم کے باوجود تھری ایم پی او جاری کرنے پر توہین عدالت کیس کی سماعت ہوئی، چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس اعظم خان نے جسٹس بابر ستار کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا۔
جسٹس بابر ستار نے ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ عرفان نواز میمن کو چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ عدالت نے ایس ایس پی آپریشنز ملک جمیل ظفر کو چار اور ایس ایچ او کو دو ماہ قید کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع
افسران کو عدالتی حکم کی خلاف ورزی میں تھری ایم پی او آرڈر جاری کرنے پر توہینِ عدالت کی سزا سنائی گئی تھی۔