جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع

Dec 17, 2025 | 13:02:PM
 جعلی فٹنس سرٹیفکیٹ استعمال کرنیوالی گاڑیوں کیخلاف کارروائی شروع
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سندھ حکومت کے محکمہ ٹرانسپورٹ نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کے خلاف کارروائی شروع کر دی۔
سندھ کےسینئر وزیر شرجیل انعام میمن کی جانب سے پی ٹی اے سیکرٹری کو جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی تمام گاڑیوں کے روٹ پرمٹس منسوخ کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
شرجیل انعام میمن نے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس استعمال کرنے والی گاڑیوں کا ریکارڈ بھی محکمہ کی لائیو پورٹل پر اپ ڈیٹ کرنے اور مقدمات درج کروانے کا حکم دے دیا۔ 
انہوں نے پی ٹی اے سیکریٹری کو تین دن کے اندر کارروائی کی تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
شرجیل انعام میمن کاکہناہے کہ  بعض ٹرانسپورٹرز اپنی گاڑیوں کے فزیکل معائنے سے بچنے کے لیے ایجنٹس کے ذریعے جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس حاصل کر رہے تھے، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس نہ صرف قوانین کی سنگین خلاف ورزی بلکہ عوامی تحفظ کے لیے بھی بڑا خطرہ ہے، عوام کی جان و مال سے کھیلنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی، جعلی فٹنس سرٹیفکیٹس کا استعمال نہ صرف قانون شکنی بلکہ ایک سنگین جرم بھی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایران اور عراق جانے والے زائرین کیلئے بڑی خوشخبری
سینئر وزیرسندھ کا مزیدکہناہے کہ حکومت ٹرانسپورٹ نظام کو محفوظ، شفاف اور قانون کے مطابق بنانے کے لیے پرعزم ہے، جو بھی اس غیر قانونی عمل میں ملوث پایا گیا، چاہے وہ ٹرانسپورٹر ہو یا ایجنٹ، اس کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کی جائے گی۔