وزیراعظم سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر گفتگو
کیپشن: وزیراعظم شہبازشریف سے خواجہ سعد رفیق ملاقات کررہے ہیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وزیراعظم شہباز شریف سے سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق کی ملاقات ہوئی۔
وزیراعظم اور سابق وفاقی وزیر کے درمیان ملک کی مجموعی اور سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں پارٹی امور اور تنظیمی معاملات پر بھی بات ہوئی جبکہ کلاؤڈ برسٹ اور سیلاب کی تباہ کاریوں، مربوط ریلیف ورک پر گفتگو کی گئی۔
بھارتی جیلوں میں طویل عرصہ سے مقید کشمیری لیڈر یٰسین ملک و دیگر اسیر کشمیری رہنماؤں کی رہائی کے لیے پاکستان کی کوششوں میں تیزی لانے کی تجویز دی گئی۔
مدنی مسجد کی تعمیرِ نو کی تجاویز سمیت دیگر امور پر تبادلۂِ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں:الوداع تحریک انصاف، سابق وزیر پارٹی کو خیرباد کہہ گئے