پشاور؛حادثے کا شکار ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے کی کوشش ناکام، 2ملزم گرفتار
کیپشن: ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے کی کوشش میں گرفتار ملزمان پولیس حراست میں
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ملک رحمان)پشاور میں حادثے کا شکار ہونے والے ہیلی کاپٹر کا سامان چوری کرنے کی کوشش ناکام، 2ملزم گرفتار کرلئے گئے۔
پولیس کے مطابق ملزمان ہیلی کاپٹر کے ملبے سے سامان چوری کرتے ہوئےرنگےگرفتارہوئے،ملزمان کی شناخت یاسین اور باسط کے نام سے ہوئی۔
پولیس ،ایلیٹ فورس اور ایف سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے چوری شدہ تمام سامان پولیس نے برآمد کر لیا۔
یہ بھی پڑھیں:بھارت سے جنگ جیتنے میں کس نے اہم کردار ادا کیا؟ وزیر داخلہ محسن نقوی پہلی بار کھل کر بول پڑے