جنگ جیتنے میں ہماری ایجنسیوں کا اہم کردار ،بھارت کی ہر حرکت کی خبر وقت سے پہلے مل جاتی تھی، محسن نقوی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کاکہنا ہے کہ پاک بھارت جنگ جیتنے میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسز کا بہت اہم کردار ہے،بھارت میں ہر نقل و حرکت کی خبر وقت سے پہلے مل جاتی تھی۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پاک بھارت جنگ کے بہت سارے واقعات کا عینی شاہد ہوں،ہمارے ادارے پس پردہ رہ کر خدمات سرانجام دے رہے تھے،بھارتیوں کی ہر حرکت وقت سے پہلے ہمارے پاس ہوتی تھی،اس جنگ کے جیتنے میں ہماری انٹیلی جنس ایجنسز کا بہت اہم کردار ہے،ایجنسیز کےآفیسرز پس پردہ مجاہدوں نے بہت کام کیا ہے۔
وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ 6بھارتی جہازوں کی ہمارے پاس مکمل ویڈیوز اور تصاویر موجود ہیں،بھارتی فوج نے سات میزائل ہماری اہم ترین بیس پر فائر کئے،اللہ کا شکر ہے کہ بھارتی سات میزائل میں سے ایک بھی بیس کے اندر نہ گر سکا۔
محسن نقوی کاکہناتھا کہ ہمارے میزائل جب فائرکئے گئے تو ہدف کا سو فیصد تعاقب ہوا،نور خان اور دیگر بیسز پر بھارتی فوج نے حملہ کیا لیکن اللہ کا شکر ہے نقصان نہیں ہوا،ایک بیس پر ہمارے جوان ہٹ ہوگئے تھے،پاکستان نے 26یا 36 ٹارگٹ لاک کئے اور تمام اہداف کو کامیابی سے نشانہ بنایاگیا۔
یہ بھی پڑھیں:سیلاب متاثرین کا مالی ازالہ اورتباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے: علی امین گنڈاپور
وزیر داخلہ کاکہناتھا کہ سعودی عرب کا وفد بھارت سے ہوکر آیا تھا،پاکستان کی آرمی، ایئر فورس اور نیوی نے ایک سٹریٹجی بنائی اور کامیابی سے اقدامات کئے،دوسری جانب بھارتی فوج کوآرڈینیشن میں بہت فرق تھا۔
ان کاکہناتھا کہ دو کریکٹر اجیت ڈیول اور دوسرا امیت شاہ اس سارے ڈرامے کے مرکزی کردار تھے ،دنیا مودی کا نام لیتی لیکن اصل میں سارا کھیل اجیت ڈیول اور امیت شاہ نے کھیلا،یہ دونوں کریکٹر اور بھارت کو لے ڈوبیں گے ۔
محسن نقوی نے کہاکہ بھارت نے کھلے عام بلوچستان میں دہشت گردی کرائی،بھارت نے دہشتگردی کو استعمال کرکے کشمیریوں کو دبایا،بھارت جو مرضی کرلے کشمیریوں کی حمایت جاری رکھیں گے،کشمیریوں کی آزادی تک بھارت کا پیچھا کرینگے اور کشمیریوں کو حق دلا کر رہیں گے۔
ان کاکہناتھا کہ بھارت پر برتری کا کریڈٹ وزیر اعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل حافظ سیدعاصم منیر کو جاتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےسرگرم عمل