سیلاب متاثرین کا مالی ازالہ اورتباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے: علی امین گنڈاپور

تجاوزات کیخلاف ڈی آئی خان جیسا آپریشن پورے صوبے میں کرنا ہوگا،سوات میں نیوز کانفرنس

Aug 17, 2025 | 16:23:PM
سیلاب متاثرین کا مالی ازالہ اورتباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے: علی امین گنڈاپور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہاہے کہ سیلاب متاثرین کا مالی ازالہ کریں گے اورسیلاب سے تباہ گھروں کو دوبارہ تعمیر کریں گے۔
سوات میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈاپور نے کہاکہ پانی سے دور نئی بستیاں آباد کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:مزید کلاؤڈ برسٹ دیکھنے پڑ سکتے ہیں: چیئرمین این ڈی ایم اے نے خبردار کردیا

وزیراعلیٰ کے پی کے  علی امین گنڈاپور نے مزیدکہاکہ تجاوزات کیخلاف ڈی آئی خان جیسا آپریشن پورے صوبے میں کرنا ہوگا۔