وفاقی وزیرداخلہ کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس سیلاب متاثرین کی مدد کیلئےسرگرم عمل
متاثرین کو مناسب رہائش اور 3 وقت کے کھانےکی فراہمی بھی یقینی بنائی جائے،محسن نقوی کی ہدایت
Stay tuned with 24 News HD Android App
(اویس کیانی)وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی ہدایت پر فیڈرل ریزرو پولیس کی ٹیمیں سوات کے سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے سرگرم عمل ہیں۔
فیڈرل ریزرو پولیس کی ڈسٹرکٹ آفیسر ماریہ کی سربراہی میں سوات کے متاثرہ علاقوں میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن جاری ہے،فیڈرل ریزرو پولیس کے جوانوں نے متعدد متاثرین کو ریسکیو اورمتاثرہ لوگوں کو محفوظ پر منتقل کیاہے۔
وزیرداخلہ محسن نقوی نے کمانڈنٹ فیڈرل ریزرو پولیس ریاض نذیر گاڑا، ڈسٹرکٹ آفیسر سوات ماریہ اور انکی ٹیم کے عزم اور جذبے کو سراہتے ہوئے کہاہے کہ مشکل کی گھڑی میں فیڈرل ریزرو پولیس کے جوان متاثرہ بہن بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں،متاثرہ لوگوں کا اپنے خاندان کی طرح خیال رکھا جائے۔
یہ بھی پڑھیں: سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری
وزیرداخلہ محسن نقوی نے متاثرین کو مناسب رہائش اور 3 وقت کے کھانےکی فراہمی یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی ہے۔