سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری

خراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بونیر ، شانگلہ اور سوات میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں

Aug 17, 2025 | 15:18:PM
 سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمدمنصور)آرمی چیف فیلڈمارشل سیدعاصم منیرکی ہدایت پرخیبر پختونخواکے سیلاب زدہ علاقوں میں پاک فوج کی جانب سے راشن کی تقسیم جاری ہے اورخراب موسم کے باوجود پاک فوج کے ہیلی کاپٹر بونیر ، شانگلہ اور سوات میں ریسکیو اینڈ ریلیف آپریشن میں مصروف ہیں۔
پاک آرمی کے ہیلی کاپٹرز نے خواڑ بانڈہ کے علاقے میں راشن پہنچایا جس میں آٹا،چاول،دالیں،ملک پاؤڈر، نمک،پتی اور کوکنگ آئل شامل ہے۔
آرمی ہیلی کاپٹرز دور دراز علاقوں سے زخمیوں ، عورتوں اور بچوں کو محفوظ مقام تک پہنچا نے میں  بھی مصروف ہیں.

یہ بھی پڑھیں:مری و گلیات میں سیاحوں کی نقل و حمل محدود کرنے کے احکامات

پاک فوج کے ڈاکٹرز نے متاثرہ علاقوں میں میڈیکل کیمپ بھی لگا لیا ،مفت ادویات کی تقسیم بھی جاری ہے،پاک فوج سیلاب زدگان کی بحالی تک عوامی خدمت کا مشن جاری رکھے گی۔