طوفانی بارشیں: بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق

Aug 17, 2025 | 15:00:PM
طوفانی بارشیں: بونیر میں شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل، ایک ہی خاندان کے 21 افراد جاں بحق
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)بونیر میں شادی کی تیاری میں مصروف خاندان کی خوشیاں بھی سیلاب بہا لے گیا، 21افراد کی لاشیں مل گئیں جبکہ بہت سے اب بھی لاپتہ ہیں۔ 

سیلابی ریلوں اور بادل پھٹنے سے بونیر کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے علاقے قادر نگر  میں یہ  واقعہ پیش آیا۔

 قادر نگر میں سیلابی ریلے میں بہہ کر 84 افراد جاں بحق ہوئے ہیں،جن میں ایک ہی خاندان کے 21افراد بھی شامل ہیں جو شادی کی تیاریاں  کررہے تھے ۔

یہ بھی پڑھیں:بارشوں،سیلاب سےتباہی، 400 سے زائد افراد جاں بحق،راولپنڈی،اسلام آباد میں رین ایمرجنسی نافذ

خیال رہے کہ حالیہ بارشوں، بادل پھٹنے کے واقعات اور سیلابی ریلوں کے باعث اب تک خیبر پختونخوا میں 328 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے۔

خیبر پختونخوا کے سب سے زیادہ متاثرہ اضلاع میں بونیر سرفہرست ہے جہاں بڑے پیمانے پر جانی و مالی نقصان ہوا، 200 سے زائد افراد جاں بحق ہوئے جبکہ درجنوں زخمی ہیں۔ کئی مکانات تباہ ہو گئے جبکہ مال مویشی بھی سیلابی ریلوں کی نذر ہو گئے۔

دوسری جانب وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں اضافی امدادی سامان کی ترسیل جاری ہے۔
وفاقی وزیر برائے امور کشمیر و گلگت بلتستان انجینئر امیر مقام ضلع شانگلہ و بونیر، وفاقی وزیر برائے پاور ڈویژن اویس لغاری ضلع بونیر، وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف ضلع مانسہرہ اور وزیراعظم کے معاون خصوصی مبارک زیب ضلع باجوڑ میں امدادی سامان کی سیلاب متاثرین تقسیم کی نگرانی کریں گے۔

پاک فوج سمیت دیگر تمام ادارے اور این جی اوز بھی ریلیف کے کاموں میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں، وزیراعظم نے کہا مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں۔