وفاقی حکومت کابڑافیصلہ

Aug 17, 2022 | 16:20:PM
وفاقی حکومت,بڑافیصلہ,وزارت خزانہ , اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ , نوٹیفکیشن
کیپشن: وفاقی حکومت لوگو(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وفاقی حکومت نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں ساڑھے 4 فیصد اضافہ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق  وزارت خزانہ نے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ، جس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے مالی سال 2021-22 کیلئے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح بڑھا کر12.40 فیصد کر دی ہے۔

 نوٹیفکیشن کے مطابق مالی سال میں 2020-21 کیلئے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 9.70 فیصد تھی اور اس سے پہلے مالی سال 2019-20 کیلئے اسٹیٹ پراویڈنٹ فنڈ اور جنرل پراویڈنٹ فنڈ پر منافع کی شرح 12 فیصد تھی۔

 یہ بھی پڑھیںعامر لیاقت کی سابقہ بیوی پھر دلہن بن گئیں