بھارت کو ’’پٹھان‘‘ کا بے تابی سے انتظار 

Aug 17, 2022 | 12:57:PM
بالی وُڈ, بادشاہ شاہ رخ خان, پٹھان, ٹیزر, 24 نیوز
کیپشن: پٹھان(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان 4 سال کا طویل بریک لے کر فلم ’’پٹھان‘‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں واپسی کررہے ہیں۔ شاہ رخ خان کے مداح فلم ’’پٹھان‘‘ کا ٹیزر دیکھ کر بے حد پرجوش ہیں۔

واضح رہے کہ شاہ رخ خان کی فلم ’’پٹھان‘‘ 25 جنوری 2023 کو سینما میں ریلیز کی جائے گی۔ فلم میں کنگ خان کے ساتھ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور جان ابراہم بھی اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فائل فوٹو

شاہ رخ خان بالی وڈ میں تین دہائیاں مکمل کرچکے ہیں اور ان کا سٹار ڈم آج بھی برقرار ہے ان کے مداح ان کو دیکھنے کےلئے بے تاب رہتے ہیں۔ ان کے کریڈٹ پر بے شمار سُپرہٹ فلمیں ہیں جنہیں ان کے پرستار بھولے نہیں بھلا سکتے۔ بازیگر، رام جانے، دل والے دلہنیا لے جائیں گے، کچھ کچھ ہوتا ہے، دل تو پاگل ہے، کچھ کچھ ہوتا ہے اور کبھی خوشی کبھی غم جیسی کئی فلمیں ہیں جو شاہ رخ کے سپر سٹار ہونے کی دلیل ہیں۔