پی ایس ایل کا ڈو آر ڈائی میچ؛ قلندرز نے 20 اوورز میں 134 رنز بنا لئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) پاکستان سپر لیگ کےسیزن گیارہ چھبیس واں میچ سنسنی خیز ترین میچ ثابت ہوا۔ اس میچ میں جیت نے کوئٹہ گلیڈئیٹرز کو پوائنٹس ٹیبل پر اونچی چھلانگ لگوا کر ٹاپ فور میں پہنچا دیا۔ کوئٹہ گلیڈئیٹرز نے لاہور قلندرز کو 6 وکٹوں سے ایسے ہرایا کہ 22 گیندیں باقی تھیں۔ اس جیت سے گلیڈئیٹرز کے 6 پوائنٹ ہو گئے اور نیٹ رن ریٹ نے بھی بڑی چھلانگ لگائی۔ گلیڈئیٹرز کی گیارھویں سیزن میں یہ دوسری مسلسل جیت ہے۔ حارث رؤف کے 18 ویں اوور کی چوتھی بال پر بوون جیکب نے چھکا مار کر مجموعہ 138 رنز تک پہنچایا۔
آج لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز پی ایس ایل کی اس سیزن میں اپنی بقا کی جنگ لڑنے کے لئے آمنے سامنے آئے۔ لاہور قلندرز نے پہلے کھیل کر 20 اوورز میں 134 رنز بنائے۔ پہلے ہی دکھائی دے رہا تھا کہ گلیڈئیٹرز اور قلندرز میں سے جو ہارے گا اس کا ٹاپ فور میں پہنچنا ناممکن ہو جائے گا۔
کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی بیٹنگ
آج میچ میں لاہور قلندرز کی طرح گلیڈئیٹرز کی بھی دو وکٹیں بہت جلدی گر گئیں۔ گلیڈئیٹرز اس ابتدائی سیٹ بیک کے بعد سنبھل گئے جب کہ قلندرز 16 ویں اوور تک بہت کم رن ریٹ کے گھن چکر میں پِستے رہے تھے۔
شمایئل زیرو اور سعود ایک رن بنا کر آؤٹ ہوئے۔
روسو نے آج کیپٹنلی اننگ کھیلی انہوں نے 49 گیندوں سے 60 رنز بنائے اور ناٹ آؤٹ واپس آئے۔ روسو نے آج 2 چھکے اور 5 چوکے مارے۔ یہ ان کا پی ایس ایل میں 101 واں میچ تھا۔ روسو اور حسن نواز کی پارٹنر شپ نے گلیڈئیٹرز کی دو اووروں میں ڈگمگا چکی اننگ کو پھر سے بحال کیا اور دونوں میچ کو جیت کی طرف لے گئے۔
حسن نواز نے 32 گیندوں سے 49 رنز بنائے اور چھکے کے ساتھ ففٹی مکمل کرنے کی کوشش میں کیچ آؤٹ ہوئے۔
دنیش چندی مل نے 3 رنز بنائے اور بولڈ ہو گئے۔
بیون جیکب نے 14 رنز 6 گیندوں سے بنائے۔ انہوں نے 2 چھکے مارے اور 233 سٹرائیک ریت کے ساتھ نات آؤٹ واپس آئے۔ حارث رؤف کے 18 ویں اوور کی چوتھی بال پر بوون جیکب نے ہی چھکا مار کر مجموعہ 138 رنز تک پہنچایا۔

لاہور قلندرز کی باؤلنگ
آج بھی شاہین نے اپنے پہلے ہی اوور میں وکٹ لی۔ یہ ان کا پہلے اوور میں وکٹ لینے کا 34 واں واقعہ تھا۔
سکندر رضا اور حارث رؤف کو ایک ایک وکٹ ملی۔ سعود رن آؤٹ ہوئے تھے، انہیں وکٹ کیپر کی باؤلنگ اینڈ پر پرفیکٹ وکٹ کے اوپر تھرو نے آؤٹ کروایا۔

ٹاس جیت کر بیٹنگ لے لی
نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں لاہور قلدرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے میچ کا ٹاس لاہور قلدرز کے کیپٹن شاہین آفریدی نے جیت لیا تھا۔
شاہین آفریدی نے ٹاس جیت کر خود پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
شاہین شاہ آفریدی نے اس موقع پر کہا، امید ہے ایک سو اسی رنز کا ہدف دیں گے۔
قلندرز کی بیٹنگ
نعیم ایک چوکا مار کر ہی الزاری جوزف کی بال پر بولڈ ہوگئے۔ قلندرز کو یہ صدمہ دوسرے اوور میں ملا۔
اس سے بڑا صدمہ تیسرے اوور میں ملا جب مار دھاڑ کر کے 20 رنز بنا چکے فخر زمان الزاری جوزف کی بال پر کلین بولڈ ہو گئے۔
سولہویں اوور کے اختتام پر قلندرز کی پوزیشن بہت نازک تھی، ان کے صرف 84 رنز بنے تھے اور 6 آؤٹ ہوئے تھے۔
17 ویں اوور میں سکندر رضا آؤٹ ہو گئے لیکن ان کے جاتے ہی عثمان طارق نے ڈینئیل سیمز کو 2 چوکے مارے۔ اس اوور میں 10 رنز بنے۔
18 ویں اوور میں کوئی باؤنڈری نہیں ہوئی لیکن 7 رنز بن گئے۔
19 ویں اوور میں الزاری جوزف کو حسیب اللہ خان نے مسلسل 2 چوکے مارے لیکن وہ رن آؤٹ بھی ہو گئے۔ بعد میں اسامہ میر نے ایک چھکا مارا۔ اس اوور میں نو بال پر چھکا لگنے سے 7 رنز ملے۔ ایک وائیڈ نو بال ہوئی جس سے دو مزید رنز ملے۔ آخری دو بالز ڈوٹ رہیں۔ اس کے باوجود قلندرز کا مجمعہ اس اوور میں 99 سے بڑھ کر 123 ہو گیا۔
9 گیندوں سے 30 رنز بن جانے سے لاہور قلندرز کی پوزیشن قدرے بہتر ہو گئی۔
20 ویں اوور میں جہانداد خان نے باؤلنگ کی اسامہ میر نے ان کو ایک چھکا مارا اور ایک چوکا مارا۔ اس اوور میں اسامہ میر کیچ آؤٹ ہو گئے۔ انہوں نے آج 22 کروشل رنز بنائے۔ ان کے بعد حارث رؤف آئے لیکن وہ پہلی ہی بال پر کیچ آؤت ہو گئے۔ ان کا کیچ روسو نے لیا، یہ بال فضا میں اڑتے ہوئے ایک کیمرے سے ٹکرانے سے بمشکل بچی اور نیچے موجود روسو نے کنفیوژن کے باوجود کیچ مس نہیں کیا۔
میچ کا ٹاس ہونے کے بعد لاہور قلندرز نے بیتنگ کا آْغاز برق رفتار سے کیا اور پہلے اوور میں 11 رنز بنا لئے لیکن دوسرے اوور میں اوپنر نعیم 4 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔3 اوورز کے اختتام تک قلندرز کی ایک اور وکٹ گر گئی اور قلندرز کا مجموعہ رنز 26 تھا۔ پانوچوین اوور میں ان کی تیسری وکٹ36 رنز پر گر گئی۔ پاور پلے کے چھ اوورز میں قلندرز نے 42 رنز بنائے۔

کوئٹہ گلیڈئیٹرز کی باؤلنگ
عثمان طارق نے 18 رنز دیئے اور 3 وکٹین لیں۔ وہی پلئیر آف دی میچ بھی رہے۔

الزاری جوزف نے شاندار آغاز کیا اور پہلے دو اووروں مین دونوں اوپنرز کو آؤٹ کیا لیکن انہین بعد میں مار پڑ گئی اور مزید کوئی وکٹ بھی نہیں ملی۔ انہوں نے 41 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔

پوائنٹس ٹیبل پر نئی پوزیشن
یہ میچ جیت کر گلیڈئیٹرز نے اپنا نیٹ رن ریٹ 0.258 سے بڑھا کر 0.483 کر لیا۔ ان کے پوائنٹس 6 ہو گئے اور وہ کراچی کنگز کے ساتھ حیدر آباد کو بھی پیچھے چھوڑ کر پوائنٹس ٹیبل پر 4th سلاٹ پر قابض ہو گئے۔

پوائنٹس ٹیبل پر پوزیشن (میچ سے پہلے)
پوائنتس ٹیبل پر لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈئیٹرز دونوں کا برا حال ہے۔
کوئٹہ گلیڈئیٹرز چھٹی پوزیشن پر ہے اور لاہور قلندرز ساتویں پوزیشن پر ہے۔ دونوں کے پوائنٹ چار چار ہیں؛نیٹ رن ریٹ گلیڈئیٹرز کا بہتر ہے لیکن قلندرز نے ایک میچ کم کھیلا ہے۔
یہ بھی پڑھیئے: شمالی کوریا: امتحان میں فیل طلبا کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
آج کا میچ جیت کر گلیڈئیٹرز کراچی کنگز کے برابر 6 پوائنٹس بنا کر بہتر رن ریٹ کے سبب پانچوین پوزیشن کنگز سے چھین سکتے ہیں اور اگر لاہور قلندرز یہ میچ جیتے تو وہ گلیڈئیٹرز اور قلندرز کو بیک وقت پیچھے چھوڑ کر پانچویں پوزیشن پر چلے جائیں گے۔ یہ میچ جیت لیا تو گلیڈئیٹرز سے ان کے پوائنتس بڑھ جائیں گے اور کراچی کنگز سے ان کا نیٹ رن ریٹ ہنوز قدرے بہتر ہے۔
