شمالی کوریا: امتحان میں فیل طلبا کو کوئلے کی کان میں بھیجنے کا فیصلہ
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)شمالی کوریا میں تعلیمی سال 2026 کے آغاز میں متعارف کرائے گئے نئے انتخابی مضمون میں طلبا کی بڑی تعداد کے فیل ہوجانے کے بعد شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی آف کوریا نے سینئر مڈل سکولوں کا نظام سخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق نئے سمسٹر کے شروع ہونے کے بعد ہونے والےسپیشلائزیشن ٹریک امتحانات کے دوران طلباء کی ایک قابل ذکر تعداد فیل ہوگئی۔
صوبائی پارٹی کمیٹی کے محکمہ تعلیم نے سخت انتباہ جاری کرتے ہوئے کہا ہے مطلوبہ سطح پر پورا نہ اترنے والے طلبا کو کوئلے کی کانوں یا تعمیراتی مقامات پر تفویض کیا جائے گا۔
شمالی کوریا میں اس سال تمام سینئر مڈل سکولوں میں انتخابی مضمون کا نظام نافذ کیا گیا تھا تاکہ اس بات کا اندازہ لگایا جا سکے کہ آیا طلبا کیلئے یہ موزوں ہے یا نہیں۔
جب نتائج توقعات کے برعکس آئے تو پارٹی حکام نے صورتحال کو غیر معمولی قرار دیا اور فوری طور پر صوبے بھر کے سکولوں میں معائنہ ٹیمیں روانہ کر دیں۔
یہ بھی پڑھیں:پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی؟ پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری