بنگلہ دیش میں خسرہ نے 206 بچوں کی جان لے لی ، 3لاکھ سے زائد متاثر
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سلیم رضا )بنگلہ دیش میں خسرے نے 206 بچوں کی جان لے لی جبکہ 3 لاکھ 52 ہزار 20 بچے اس موذی مرض سے متاثر ہوئے ہیں ، ڈھاکہ سے ہمارے نامہ نگار سیلم رضا نے بتایا کہ بنگلہ دیش بھر میں 206 بچے خسرہ اور خسرے کی علامات سے ہلاک ہو چکے ہیں۔
اب تک 653 افراد میں خسرہ ہونے کی تصدیق ہو چکی ہے، اسی وقت، خسرہ کی مشتبہ علامات سے متاثرہ افراد کی تعداد 20,352 ہے، یہ معلومات بنگلہ دیش کے محکمہ صحت کے ہیلتھ ایمرجنسی آپریشن سینٹر اور کنٹرول روم نے فراہم کی ہیں۔
اعدادوشمار کے مطابق اموات کے لحاظ سے ڈھاکہ ڈویژن سرفہرست ہے،اس ڈویژن میں مجموعی طور پر98 بچوں کی موت ہوئی ہے جن میں سے 20 اموات کی شناخت خسرہ اور 78 کی موت مشتبہ خسرہ کے طور پر ہوئی ہے، اس کے بعد راجشاہی ڈویژن ہے، جہاں کل 68 بچے ہلاک ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ چٹاگانگ میں 16، کھلنا میں 10، باریسال میں سات اور سلہٹ ڈویژن میں پانچ بچے ہلاک ہوئے ہیں، ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ اس صورتحال کے لیے صرف خسرہ ہی نہیں دیگر انفیکشنز بھی ذمہ دار ہیں تاہم مثبت پہلو یہ ہے کہ اس وباء کے باوجود ہزاروں بچے صحت یاب ہو رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں :پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا