پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ  کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا

Apr 17, 2026 | 16:49:PM
پیٹرولیم مصنوعات کا ذخیرہ  کتنا باقی؟ حکام نےدعویٰ کر دیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے دعویٰ کیا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کا دستیاب ذخیرہ ایک ماہ کیلئے کافی ہے اگر علاقائی تناؤ بڑھتا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بری طرح متاثر ہو گی۔

تفصیلات کے مطابق سینیٹر منظور کاکڑ کی زیرِ صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے پیٹرولیم کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں پیٹرولیم ڈویژن کے حکام نے ملک میں تیل و گیس کی سپلائی، درآمدی معاہدوں اور علاقائی صورتحال کے اثرات پر تفصیلی بریفنگ دی،حکام نے کمیٹی کو خبردار کیا کہ مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی پاکستان کی توانائی کی حفاظت کے لیے بڑا خطرہ بن سکتی ہے۔

حکام کا کہنا تھا کہ اگر علاقائی تناؤ بڑھتا ہے تو پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی بری طرح متاثر ہو سکتی ہے، کیونکہ پاکستان کی زیادہ تر مصنوعات خلیجی ممالک سے آتی ہیں،حکام نے بتایا کہ یہ خطہ عالمی تجارت کے لیے انتہائی اہم ہے، یہاں تک کہ چین کی 45 فیصد پیٹرولیم مصنوعات کی راہ گزر بھی یہی علاقہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  پراپرٹی کےریٹ میں بڑا ردوبدل!گھر یا پلاٹ خریدنے والوں کی سنی گئی

ملک میں ایندھن کی دستیابی سے متعلق پیٹرولیم ڈویژن نے کہا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کا دستیاب ذخیرہ فی الوقت ایک ماہ کی ضروریات کیلئے کافی ہے،حکام نے دعویٰ کیا کہ ملک میں گیس کی موجودہ صورتحال بہتر ہے اور گیس کنوؤں سے براہِ راست قومی گرڈ میں گیس شامل کرنے کا عمل یقینی بنایا گیا ہے تاہم قطر سے گیس کی مکمل سپلائی بحال ہونے میں ابھی مزید دو سے تین سال لگ سکتے ہیں۔

بریفنگ میں انکشاف کیا گیا کہ قیمتوں میں اضافے کے باوجود ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے استعمال میں کمی کے بجائے اضافہ دیکھا گیا ہے۔