پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا،ہمیں مکمل آزادی ہے: بینیتا ڈیوڈ

Apr 17, 2026 | 16:13:PM
 پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا،ہمیں مکمل آزادی ہے: بینیتا ڈیوڈ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) معروف اداکارہ بینیتا ڈیوڈ نے کہاہے کہ پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھااوریہاں ہمیں مکمل آزادی حاصل ہے۔
 بینیتا ڈیوڈنےحال ہی میں ایک پوڈکاسٹ انٹرویو کے دوران کہاکہ پاکستان میں مسیحی برادری ناصرف اپنے مذہبی تہوار کرسمس اور ایسٹر مناتی ہے بلکہ عیدالفطر اور عیدالاضحیٰ بھی جوش و خروش سے مناتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم مسیحی 4 عیدیں مناتے ہیں اور تمام مذہبی و ثقافتی تقریبات میں بھرپور حصہ لیتے ہیں،پاکستان میں مجھے اپنے عقائد کے تحفظ، عزت اور روزگار کے مواقع میسر آئے ہیں.

یہ بھی پڑھیں:شان اورمیراکی فلم’’سائیکو‘‘ کا ٹریلر ریلیزہوگیا

انہوں نے کہاکہ پاکستان نے اقلیتوں کے حقوق کا خیال رکھا ہے اور ہمیں یہاں مکمل آزادی حاصل ہے، میرے شوہر بھی اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ ٹی وی پروگرامز میں ہمارے مذہب سے متعلق غیر ضروری یا عجیب سوالات کئے جائیں۔