شان اورمیراکی فلم’’سائیکو‘‘ کا ٹیزرریلیزہوگیا

جاویدشیخ، سونیاحسین ،شبیرجان،نیئراعجاز،عدنان بٹ،طلعت شاہ بھی فلم کی کاسٹ میں شامل ہیں

Apr 17, 2026 | 15:08:PM
شان اورمیراکی فلم’’سائیکو‘‘ کا ٹیزرریلیزہوگیا
کیپشن: فلم کی کاسٹ کاگروپ فوٹو
سورس: فیس بک
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)شان شاہد اورمیراکی فلم ’’سائیکو‘‘ کا ٹیزر ریلیز کردیا گیا۔
تھرل، ایکشن اور سماجی مسائل کی عکاسی کرتی اس  فلم کی کہانی ذہنی چیلنجز کےگرد گھومتی ہےجسے شان نے ڈائریکٹ  کیاہے جبکہ وہ اس میں اداکاری کے جوہربھی دکھارہے ہیں۔
فلم ’’سائیکو‘‘ کاٹیزر ریلیز کرنے کی تقریب لاہور کے مقامی ہوٹل میں منعقدہوئی جس میں فلم کی کاسٹ شان شاہد،میرا،نیئراعجاز،عدنان بٹ،طلعت شاہ کے علاوہ شوبزکی نمایاں شخصیات نے بھی شرکت کی جن میں معروف مصنف خلیل الرحمن قمر،چیئرمین پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن شہزادرفیق،معروف ہدایت کار مسعود بٹ،معروف پروڈیوسر صفدر ملک،فلم پروڈیوسر رفعت المنتہیٰ،سٹارمیکر جراررضوی،فلم کے پروڈیوسر خواجہ راحت،معروف کوریوگرفر پپوسمراٹ، ارشاد بی انجم اور دیگرشامل تھے۔جاویدشیخ سونیاحسین اورشبیرجان بھی اس فلم کاحصہ ہیں لیکن وہ بعض وجوہات کے باعث لاہور میں ہونے والی اس تقریب میں شرکت نہ کرسکے۔


قومی ترانے سے تقریب کاآغاز ہوا جس کے بعد فلم کاٹیزر دکھایاگیا،شان نے فلم کے حوالے سے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ’’سائیکو‘‘ اب میڈیکل نہیں بلکہ عوامی اصطلاح بن چکی ہے،مجھے لگتاہے کہ فلم میں نئے موضوعات لانے کی ضرورت ہے،ایک دور میں پنجابی فلم کے ساتھ  بھی یہی ہواکہ وہ یکسانیت کاشکارہوگئی تھیں۔’’سائیکو‘‘ایک عوامی سبجیکٹ ہے جس میں انسانی کہانی کوپردے پرپیش کیاجارہاہے،سائیکوروینج تھرلرفلم ہے جسے میں ہاررفلم نہیں کہ سکتا،آج کے دور میں کراچی فلم نڈسٹری بڑا بھائی اورلاہورفلم انڈسٹری چھوٹابھائی ہے۔


شان شاہد نے کہاکہ حکومت پنجاب کی جانب سے پہلی بار فلم بنانے کیلئے فنڈز ملے ہیں جوخوش آئندہے،میری نئی فلم’’ جٹ ری لوڈد‘‘ بھی جلدشروع ہورہی ہے،مجھے لکھنے کافن والداوراداکاری کافن والدہ سے ملاہے،فلم میں میرا نے بہت اچھاکام کیاہے، سب نے فلم میں بہت اچھاکام ہے اورمجھے فلم کے دوران کسی چیلنج کاسامنانہیں کرناپڑا،پوری ٹیم کام کے حولے سے بہتpassionate تھی۔خواجہ راحت اورسلمان بٹ پروڈیوسربھی بہت اچھے ہیں،میرابھی فلم کی ایگزیکٹوپروڈیوسرہیں،مجھے بالکل فری ہینڈ ملاہے۔فلم کامیوزک ساحرعلی بگانے دیاہے جوفلم کی کہانی کوسپورٹ کرتاہے۔


شان نے مزیدکہاکہ  عید پرسائیکوکے علاوہ بھی دومزیدفلمیں ریلیز ہورہی ہیں،عید پر باہرکی فلمیں ریلیز نہیں ہونی چاہئیں بلکہ پاکستانی فلموں کوہی میدان صاف ملناچاہیے۔

فلم اسٹار میرا نےاس موقع پر گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ اِنہیں کردار سے نکلنےمیں طویل وقت لگا اور وہ کچھ عرصہ ہسپتال میں بھی زیرِ علاج بھی رہیں ،وہ ابھی بھی فلم کے کیریکٹرمیں ہیں،میں نے فلم کے کردار کوبہت جیاہے اور فلم دیکھ کرسب کومزہ آئے گا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ان کا کردار ناظرین کوپسند آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:معروف بھارتی گلوکار جوبین نوٹیال نے خاموشی سے شادی کرلی

نیئراعجاز نے اس موقع پرکہاکہ شان کے ساتھ کام کرنے کامزہ آیاہے،یہ ایک اچھی اور سلجھی ہوئی فلم ہے جسے شائقین ضرورپسندکریں گے،آئی ایم جی سی فلم کے ڈسٹری بیوٹرہیں۔
کوریوگرفر پپوسمراٹ نے کہا کہ شان کے ساتھ جب میں فلم کرتاہوں تومیں صرف کوریوگرافرنہیں بلکہ اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھی ہوتاہوں۔
اداکارعدنان بٹ نے کہاکہ میرافلم میں ڈیبیوشان کے ساتھ تھا یہ میرے استادہیں۔