بارشیں ہی بارشیں؛محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی،الرٹ جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
(حاشر وڑائچ)محکمہ موسمیات نے بارش کے حوالے سے اہم پیشگوئی کردی۔
وفاقی دارالحکومت میں رات گئے سے وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے،اسلام آباد میں آج بھی گرج چمک کے ساتھ بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔
بارش کے باعث شام اور رات کے اوقات میں وفاقی دارالحکومت کے درجہ حرارت میں کمی ریکارڈکی گئی ہے، صبح کے اوقات میں درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈکیاگیاہے۔
دن کے اوقات میں درجہ حرارت 36 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے،اسلام آباد میں دن بھر 12 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط
این ڈی ایم اے کی جانب سے 18 سے 23 اپریل کے دوران بارش اور ژالہ باری کا الرٹ جاری کردیاگیاہے، خیبرپختونخوا میں مختلف مقامات پر برف باری ہونے کا بھی امکان ہے۔
این ڈی ایم اے کے الرٹ کے مطابق بالائی اور وسطی پنجاب میں 18 اور 19 اپریل کو بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری متوقع ہے ،جنوبی پنجاب میں 18 سے 23 اپریل کے دوران چند مقامات پر ہلکی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
گوادر اور ساحلی علاقوں میں 19، 20 اور 23 اپریل کو بارش ہو سکتی ہے جبکہ سندھ میں خیرپور ، سکھر ، حیدرآباد ، عمرکوٹ ، مٹھی، بدین، کراچی میں 19 اور 20 اپریل کو بارش کا امکان ہے۔
سندھ کے متعدد اضلاع میں دن کا درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے، خیبرپختونخوا میں چترال، دیر، ملاکنڈ، چارسدہ، ایبٹ آباد ، بنوں، بونیر، پشاور سمیت بیشتر اضلاع میں بارش جبکہ بالائی اور پہاڑی علاقوں میں بعض مقامات پر برفباری بھی متوقع ہے ۔
این ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے باعث کمزور تعمیرات ، درختوں اور بجلی کی تنصیبات کو نقصان پہنچ سکتا ہے، سڑکوں پر پھسلن سے ٹریفک کی روانی بھی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔
قبل ازیں محکمہ موسمیات نے 16 سے سے18اپریل کے دوران بھی تیز بارشوں کی پیشگوئی کی ہے، بالائی خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں لینڈ سلائیڈنگ کاخدشہ ہے، مقامی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤمیں اضافہ ہونےکاخطرہ ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا سلسلہ 2 سے 3 روز تک جاری رہے گا،کشمیر، گلگت بلتستان اور کے پی کے میں بھی بارشوں کا سلسلہ جاری رہے گا۔