سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط 

Apr 17, 2026 | 08:28:AM
 سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط 
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(وقاص عظیم)سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
وزیر خزانہ کی موجودگی میں سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر دستخط ہوئے،معاہدے پر دستخط کی تقریب ورلڈ بینک اور آئی ایم ایف کے بہار اجلاس 2026 کے موقع پر منعقد ہوئی۔
سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کے معاہدے پر سعودی فنڈ برائے ترقی کی جانب سے چیف ایگزیکٹو آفیسر سلطان بن عبدالرحمن المرشد اور اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے گورنر جمیل احمد نے دستخط کیے،معاہدے کے تحت اسٹیٹ بینک میں رکھے گئے 3 ارب ڈالر کے سعودی ڈپازٹ کی مدت میں توسیع کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایرانی صدر سےفیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ملاقات
 وزارت خزانہ کے مطابق یہ معاہدہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان مضبوط اور دیرینہ اقتصادی تعلقات کی عکاسی کرتا ہے،معاہدے سے پاکستان کے بیرونی مالی استحکام کو مزید تقویت ملے گی۔