وزیراعظم سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پرزور

Apr 17, 2024 | 21:39:PM
وزیراعظم سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پرزور
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) وزیراعظم  شہباز شریف سے ترکمانستان کے سفیر  عطاجان مولویوف نے وزیر اعظم ہاؤس میں ملاقات کی جس میں  دو طرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے پرزور دیا گیا ، سفیر نے ترکمان قیادت کی جانب سے شہبازشریف کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد بھی دی۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف سے ترکمانستان کے سفیر  عطاجان مولویوف نے ملاقات کی ،جس میں دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون خصوصاً  تجارت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعلقات پر بات چیت کی گئی۔ 

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ترکمانستان کے درمیان دیرینہ، تاریخی اور ثقافتی تعلقات کی اہمیت کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان دو طرفہ تعاون خصوصاً  تجارت، توانائی اور مواصلات کے شعبوں میں تعلقات کو مزید فروغ دینے کی ضرورت ہے۔ ملاقات میں  علاقائی تعاون کے حوالے سے اقدامات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

شہباز شریف نےدونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کے تبادلوں کو بڑھانے اور دوطرفہ ادارہ جاتی میکانزم کی اہمیت پر بھی زور دیاجبکہ ترکمانستان کے سفیر نے وزیراعظم کو  دوطرفہ سرگرمیوں بارے میں آگاہ  کیا۔

ترکمان سفیر جو کہ اسلام آباد میں ڈپلومیٹک کور کے ڈین بھی ہیں، نے اپنے فرائض کی انجام دہی میں وزارت خارجہ اور دیگر سرکاری محکموں کے تعاون اور حمایت پر اظہار تشکر کیا۔

 علاوہ ازیں   وزیراعظم نے ترکمانستان کے صدرسردار بردی محمدوف اور ترکمان عوام کے قومی رہنما گربنگولی بردی محمدوف کا مبارکباد کے پیغامات پر شکریہ ادا کیا، دونوں رہنماؤں کے ساتھ اپنی ملاقاتوں کا ذکر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ مستقبل میں بھی ملاقاتوں کا یہ تسلسل جاری رہے گا۔ 

یہ بھی پڑھیں : پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کا پہیہ تیز کیا جا سکتا ہے: وزیراعظم