پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کا پہیہ تیز کیا جا سکتا ہے: وزیراعظم

Apr 17, 2024 | 17:24:PM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(اویس کیانی) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کا پہیہ تیز کیا جا سکتا ہے، تمام وزارتیں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حوالے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کریں۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیرِ صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج اسلام آباد میں منعقد ہوا، وفاقی کابینہ نے وزیر قومی غذائی تحفظ و تحقیق کو چاروں صوبوں سے رابطہ کر کے گندم کی خریداری کے اہداف مکمل کرنے کی ہدایت کی، وزیرِ اعظم  نے سعودی وفد کے دورے کو کامیاب بنانے کے حوالے سے وفاقی وزراء, سیکریٹریز اور دیگر حکام کی تعریف کی۔

یہ بھی پڑھیں: شدید بارش، آندھی اور ژالہ باری، این ڈی ایم اے نے الرٹ جاری کر دیا

وزیراعظم نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب اور پاکستان کے معاشی تعلقات ایک نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، ہمیں پاکستان کی ترقی کے لئے تیز رفتاری سے کام کرنا ہے ، کسی بھی قسم کی سستی اور کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی، کسانوں کو ان کی محنت کا معاوضہ پہنچانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے۔

اجلاس میں لئے گئے فیصلے

وفاقی کابینہ نے وزارتِ وفاقی تعلیم و فنی تربیت کی سفارش پر واہ چھاؤنی میں انسٹی ٹیوٹ آف ماڈرن سائنسز کے قیام کے حوالے سے بل کی اصولی منظوری دے دی، وزیراعظم نے نئی یونیورسٹیز اور اعلیٰ تعلیمی اداروں کے قیام کے طریقہ کار کو مزید بہتر بنانے کے حوالے سے ایک کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت دی جس کی سربراہی وزیر وفاقی تعلیم و فنی تربیت کریں گے جبکہ وزیر پیٹرولیم ، وزیر مملکت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور اٹارنی جنرل کمیٹی کے ممبران ہوں گے۔

وفاقی کابینہ نے وزارت خارجہ کی سفارش پر سابق سفیر منظور احمد چوہدری کو اُن کی  خدمات کے اعتراف میں حکومت کوٹ ڈی وائیر (Cote D'Ivoire) کمانڈیور ڈی آرڈر نیشنل ایوارڈ ("Commandeur de I'Ordre National") وصول کرنے کی اجازت دے دی، وفاقی کابینہ نے  وزارت قانون و انصاف کی سفارش پر احتساب عدالت - VIII کراچی کو اسپیشل کورٹ (کسٹمز، ٹیکسیشن  اور انسداد اسمگلنگ- II)،  احتساب عدالت -III حیدر آباد کو بینکنگ کورٹ میر پور خاص، احتساب عدالت -III سکھر کو بینکنگ کورٹ گھوٹکی، احتساب عدالت -IV سکھر کو بینکنگ کورٹ شہید بینظیر آباد میں تبدیل کرنے کی منظوری دے دی۔

وفاقی کابینہ نے وزارتِ قانون و انصاف کی سفارش پر سپیشل کورٹ II (انسداد دہشت گردی) کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ 1923 کے تحت رپورٹ ہوئے  کیسز سننے کا اختیار دینے کی منظوری دے دی، سپشل کورٹ II کو یہ اختیار سپشل کورٹ I کے جج کے  رخصت پر جانے کی وجہ سے دیا گیا ہے، وفاقی کابینہ نے وزارتِ سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کی سفارش پر وزارت لیبر، حکومت قطر اور وزارت سمندر پار پاکستانیز و ترقی انسانی وسائل کے درمیان لیبر ریلیشنز، لیبر انسپکشنز، پیشہ وارانہ تحفظ اور صحت کے حوالے سے مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کی منظوری دے دی، اس حوالے سے کابینہ کو بتایا گیا کہ اس وقت 3 لاکھ پاکستانی قطر میں کام کر رہے ہیں جو کہ 850 ملین روپےکا زرمبادلہ پاکستان بھیج رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: ’’31 کو دفاع کا بیان ہوا تو 30 جنوری کو فیصلہ کیسے ہوا؟‘‘چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ

وفاقی کابینہ نے وزارتِ منصوبہ بندی اور خصوصی اقدامات کی سفارش پر فیڈرل پبلک پرائیویٹ پالیسی آف پاکستان 2023-2028 کی منظوری دے دی، اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے معیشت کا پہیہ تیز کیا جا سکتا ہے،  تمام وزارتوں کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے حولے سے اپنی اپنی تجاویز پیش کریں، وفاقی کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 04-04-2024 اور کو منعقد  ہونے والے اجلاسوں میں کئے گئے فیصلوں کی توثیق کردی۔