ہنگو :این اے 33پرضمنی انتخاب کیلئے پولنگ کا عمل جاری

Apr 17, 2022 | 09:31:AM
ضمنی انتخاب، فائل فوٹو
کیپشن: ضمنی انتخاب، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  (ویب ڈیسک)ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی ف اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ،پولنگ کا عمل جاری ۔ 
 تفصیلات کے مطابق ہنگو میں قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 33 پر ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل جاری ہے۔این اے 33 میں ضمنی انتخاب کے لیے پولنگ کا عمل صبح 8 بجے شروع ہوا جو شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گا۔

ذرائع کے مطابق ہنگو میں قومی اسمبلی کی نشست کے لیے پی ٹی آئی، جے یو آئی ف اور اے این پی کے درمیان سخت مقابلہ متوقع ہے،210 پولنگ اسٹیشنز پر 3 لاکھ 14 ہزار 77 ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

یاد رہے یہ نشست تحریک انصاف کے ایم این اے حاجی خیال کے انتقال بعد خالی ہوئی تھی اور پی ٹی آئی نے اس نشست کے لیے حاجی خیال کے بیٹے کو ٹکٹ جاری کیا ہے۔
 یہ بھی پڑھیں:      عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کا شکار