عمران خان کا طیارہ فنی خرابی کا شکار

Apr 17, 2022 | 08:55:AM
طیارے میں فنی خرابی، فائل فوٹو
کیپشن: طیارے میں فنی خرابی، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کا طیارہ جلسے سے واپس اسلام آباد آتے ہوئے  فنی خرابی کا شکار ہوگیا ۔

ذرائع کے مطابق عمران خان جلسے کے بعد کراچی سے اسلام آباد واپس آ رہے تھے کہ طیارہ فنی خرابی کا شکار ہو گیا جس کے باعث عمران خان تاخیر سے دوسری کمپنی کے چارٹر طیارے میں اسلام آباد روانہ ہوئے۔

ذرائع کا دعویٰ ہے کہ عمران خان کے چارٹر طیارے کے لئے رقم دبئی میں مقیم پاکستانی بزنس مین نے دی تھی۔رپورٹس کے مطابق چارٹر طیارے کیلئے نجی ایوی ایشن کمپنی کو 29 لاکھ روپے ادا کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:    میجر حارث تشدد کیس:عدم ثبوت کی بنا پر دونوں لیگی رہنما رہا