شوہر تشدد کرتا ۔۔بھوکی سوتی ۔۔کومل رضوی نے اپنی ازدواجی زندگی سے پردہ ہٹادیا

Apr 17, 2021 | 22:45:PM
شوہر تشدد کرتا ۔۔بھوکی سوتی ۔۔کومل رضوی نے اپنی ازدواجی زندگی سے پردہ ہٹادیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز) پاکستان کی نامور گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے اپنی ازدواجی زندگی کے بارے میں گفتگو کرتے ہوئے اہم انکشافات کیے اور کہا ہے کہ شوہر کے تشدد اور بدسلوکی  کی وجہ سے کئی دن بھوکی سوئی ۔
 تفصیلات کے مطابق اپنی گلوکاری سے مقبولیت حاصل کرنے والی کومل رضوی نے  ایک انٹرویو میں اپنی درد بھر کہانی سنا تے ہوئے کہاکہ شادی کے بعد میں شوہر  کےساتھ عمان چلی گئی تھی،شروع میں سب ٹھیک رہا مگر بتدریج شوہر کا رویہ میرے ساتھ غیر منصفانہ ہوتا گیا، شوہر کی توجہ کم ہوتی گئی اور میرے مسائل بڑھتے گئے۔
کئی دن ایسے بھی گزرے کہ مجھے بھوکا سونا پڑا۔ کومل رضوی نے انکشاف کیا کہ ہماری شادی کو 6 سال گزرے اس عرصہ میں شوہر کی بدسلوکی میں مزید اضافہ ہوا، وہ ذہنی طور پر بیمار تھا اور مجھ پر ہاتھ اٹھاتا تھا ،اکثر فاقہ کشی کی وجہ سے میں نے ہی خود کچھ کرنے کی ٹھانی کیونکہ شوہر گھر کے اخراجات کے لئے پیسے نہیں دیتا تھا۔ گلوکارہ نے کہا کہ اگر ایک لڑکی ازدواجی زندگی میں خود کو بے یارومددگار سمجھے تواس کا پڑھا لکھا،مضبوط اور خود مختار ہونا کوئی معنی نہیں رکھتا۔

کومل نے کہا تنگ آکرعمان میں میں نے بچوں کو ٹیوشن پڑھائی اس کے بعد کھانا پکانا سیکھا اور پھر کھاناہوٹلز کو سپلائی کرنے لگی۔عمان میں 4 سال ایسے گزرے جیسے کوئی قیدی قید کی سزاکاٹ رہا ہو،شوہر کے تشددکا علم جب والدین کو ہوا تو انہوں نے مجھے واپس آنے کا مشورہ دیا اور ایک روز میرے والد عمان آئے اور مجھے اپنے ساتھ پاکستان لے آئے۔
عصرحاضر کی خواتین کومخاطب کرتے ہوئے انہوں نے پیغام دیا کہ میں شاید پہلی لڑکی ہوں جو یہ بات کہہ رہی ہوں، خواتین کے پاس تعلیم ہویانہ ہو مگراس کا ہنر مندبہت ضروری ہے۔
واضح رہے کہ گلوکارہ و اداکارہ کومل رضوی نے اپنا یوٹیوب چینل لانچ کرنے کا اعلان کیاتھا، کومل رضوی کے یوٹیوب چینل کا نام کومل کچن ہے،جہاں وہ مداحوں کو مزیدار پکوان بنانا سکھارہی ہیں۔ یوٹیوب چینل کی لانچنگ سے قبل ان کاکہناتھا کہ اگر آپ کو شادیوں میں پیش کیا جانے والا چکن قورمہ بنانا ہو یا ریسٹورنٹ میں ملنے والی شیرمال گھر میں تیار کرنا ہو یا صرف یہ جاننا چاہتے ہوں کہ میں پکوان کس طرح تیار کرتی ہوں تو میری ویڈیوز ضرور دیکھیں اور سبسکرائب کرنا مت بھولیں۔ 

یہ بھی پڑھیں۔فواد چودھری کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے متعلق ٹویٹ کرنا مہنگا پڑ گیا