سوڈان میں تارکین کی کشتی میں آتشزدگی، 50 افراد ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز)سوڈان میں تارکین وطن کی کشتی میں خوفناک آتشزدگی کے باعث 50افراد ہلاک ہوگئے۔
خبرایجنسی کے مطابق کشتی 75 سوڈانی تارکین وطن کو لے کر جا رہی تھی کہ آگ لگ گئی، آتشزدگی کے باعث 50افراد ہلاک جبکہ امدادی ٹیموں نے 24 افراد کو بچا کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ یمن کے ساحل پر بھی ایک کشتی اُلٹنے سے کم از کم 68 مہاجرین اور تارکین وطن ہلاک اور درجنوں لاپتہ ہو گئے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:سرویکل کینسر سےروزانہ اوسطاً 11 خواتین موت کا شکار ہو جاتی ہیں،اس سے کیسے بچا جائے ؟
جبکہ گزشتہ سال 2 ہزار سے زائد پناہ گزین بحیرہ روم میں مختلف حادثات میں مرچکے ہیں۔