منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 152 کلو منشیات برآمد، 3 ملزم گرفتار

Sep 16, 2023 | 10:25:AM
 منشیات سمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ، 152 کلو منشیات برآمد، 3 ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ارشاد قریشی)اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن ،7 کارروائیوں میں 152 کلو منشیات برآمد، 3 ملزموں کو گرفتار کر لیا گیا۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق موٹر وے ٹول پلازہ کالا شاہ کاکو کے قریب گاڑی کے خفیہ خانوں سے 21 کلو 600 گرام افیون برآمد،دوران کارروائی مردان کا رہائشی ملزم گرفتار کیا گیا، کالا شاہ کاکو کے قریب ایک اور کارروائی میں گاڑی سے 10 کلو ہیروئن برآمد کی گئی،برآمد ہیروئین گاڑی کے ٹائر (سٹپنی) میں چھپائی گئی تھی،بنوں کے رہائشی 2 ملزموں کو موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔

لاہور میں واقع کوریئر آفس میں پارسل سے ہیروئن برآمد کی گئی،500 گرام ہیروئن بیڈ شیٹ میں چھپا کر بحرین اسمگل کی جا رہی تھی،کیچ اور گوادر میں دو کارروائیوں میں اسمگلنگ کے لئے چھپائی گئی 100 کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔

 باجوڑ اور خیبر کے قریب دو کارروائیوں کے دوران چھپائی گئی 20 کلو 500 گرام چرس برآمد کی گئی،ملزموں کیخلاف انسدادِمنشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے مذید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  زلزلے کے جھٹکے!