پولیو ویکسین پلانے سے انکاری والد کو اسسٹنٹ کمشنر نے قائل کرکے اسے بھی قطرے پلا دیئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک) سکردو میں انسداد پولیو مہم کے دوران قطرے پلانے سے انکار پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے والد کو بھی پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلادیئے۔
ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق پولیو مہم کے دوران ضلع بھر میں 38 ہزاربچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلائے گئے۔ جس میں مقامی لوگوں کا تعاون بہت حوصلہ افزا رہا۔
تاہم سکردو میں ضلع گانچھے کے شہری نے اپنے 5 سالہ بیٹے کو پولیو قطرے پلانے سے انکار کردیا تھا جس پر اسسٹنٹ کمشنر نے بچے کے ساتھ ساتھ اس کے والد کو بھی پولیو کے قطرے پلادیئے۔
ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ والد کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے بے ضرر ہونے کا یقین دلانے کیلئے پلائے گئے۔
دوسری جانب بچے کے والد نے بتایا کہ بیٹے کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے نہ پلانا غلطی تھی جس کو میں تسلیم کرتا ہوں۔
یہ بھی پڑھیں:وزیراعظم شہبازشریف کا وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو فون، دونوں کے درمیان کیا بات چیت ہوئی؟پتہ چل گیا