وزیراعظم کی سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ منتخب ہونے پر مبارک باد،مکمل تعاون کی یقین دہانی
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف اور خیبر پختونخوا کے وزیرِ اعلیٰ سہیل آفریدی کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا ہے،وزیراعظم نے سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا منصب سنبھالنے پر مبارک باد دی ہے۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان کے مفاد میں وفاق آپ کے ساتھ مل کر چلنے کو تیار ہے،وزیر اعظم نے وفاق کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
قبل ازیں ،راولپنڈی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا سہیل آفریدی کا کہنا تھا کہ یقین دلاتا ہوں میں آپ کو مایوس نہیں کروں گا، بانی پی ٹی آئی نے مجھے وزیرِ اعلیٰ بنایا ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہمیں نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا ہے، اپنے قائد کی ہدایات کا انتظار کرنا ہے، ہم ایک سیاسی جماعت ہیں، ہم نے آئین اور قانون میں رہ کر بانیٔ پی ٹی آئی کو رہا کروانا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز کے ٹکٹس کی قیمتوں کا اعلان