کسٹمز افسران اور ملازمین کیلئےاچھی خبر ،تنخواہ کا50 فیصد تک انعام ملے گا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(میاں عمیر عظمت) کسٹمز افسران اور ملازمین کے لیے اچھی خبرسامنے آئی ہے، ٹیکس اہداف کی تکمیل پرکارکردگی کے حساب سے بنیادی تنخواہ کا پچاس فیصد تک انعام ملے گا۔
کسٹمز حکام کے مطابق رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی کے ٹیکس اہداف کی تکمیل پر اچھی کارکردگی کے حامل ملازمین کو نقد انعام سے نوازا جائے گا،اس سلسلے میں کسٹمز ہیڈ کواٹر کارکردگی کے حساب سے کیش ریوارڈ دے گا۔
حکام کے مطابق کارکردگی کے حساب سے بنیادی تنخواہ کا پچاس فیصد تک انعام ملے گا۔
یہ بھی پڑھیں؛ عمران خان نے کہا ہے سہیل آفریدی بلکل آزاد ہے وہ کابینہ بنائیں:سلمان اکرم راجہ