عمران خان نے کہا ہے سہیل آفریدی بلکل آزاد ہے وہ کابینہ بنائیں:سلمان اکرم راجہ

Oct 16, 2025 | 18:56:PM
عمران خان نے کہا ہے سہیل آفریدی بلکل آزاد ہے وہ کابینہ بنائیں:سلمان اکرم راجہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ارشاد قریشی) پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) کے جنرل سیکرٹری سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ  سہیل آفریدی صاحب فیصلہ کرینگے کس کو کابینہ میں رکھنا ہے،عمران خان نے کہا ہے سہیل آفریدی بلکل آزاد ہے وہ کابینہ بنائیں۔ 

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ  نے اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا کہ ہمیں سمجھ نہیں آئی سماعت کیوں ملتوی کی گئی سلمان صفدر نے اپنے دلائل مکمل کرلئے ہیں،استغاثہ کا تو بنتا نہیں کہ جواب الجواب دیں،استغاثہ نے کہا ہے ہمیں آدھا گھنٹہ چاہیئے ہم نے سلمان صفدر کے دلائل کا جواب دینا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اب توشہ خانہ ٹو کیس کی سماعت 29 تاریخ تک چلی گئی۔

نومنتخب وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا سے متعلق ان کا کہنا تھا کہ بانی نے کہا ہے سہیل آفریدی بلکل آزاد ہے وہ کابینہ بنائیں،سہیل آفریدی صاحب فیصلہ کرینگے کس کو کابینہ میں رکھنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سہیل آفریدی کو ملاقات نہیں دی گئی اس حوالے سے عدالت جائیں گے،وزیر اعلی کے پی کو پنجاب میں وہ احترام نہیں دیا گیا جس کے وہ مستحق ہیں،ہم ملاقات نہ کرانے پر عدالت سے رجوع کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں:  یو اے ای میں بارش کی کمی، تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا اعلان