یو اے ای میں بارش کی کمی، تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک ) متحدہ عرب امارات میں بارش کی کمی کے باعث تمام مساجد میں نمازِ استسقاء ادا کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق اماراتی صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر متحدہ عرب امارات کی تمام مساجد میں کل بارش کے لیے “نمازِ استسقاء” ادا کی جائے گی،نمازِ استسقاء کل نماز جمعہ سے آدھا گھنٹہ قبل ادا کی جائے گی۔ اماراتی صدر کی اپیل پر بارش کیلئے خصوصی دعا کا اہتمام بھی کیا جائے گا۔
حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ اس نماز میں خلوصِ نیت اور عقیدت کے ساتھ شریک ہوں۔
یہ بھی پڑھیں: 2025 میں سب سے زیادہ رکھے جانیوالے بچوں کے ناموں کا اعلان