ٹریفک پولیس کا انٹرنیٹ سسٹم بند،ڈرائیونگ لائسنس سمیت اہم سہولیات معطل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(عامربھٹی)ملتان میں ٹریفک پولیس کا انٹرنیٹ سسٹم بندہونے سے شہریوں کوشدید مشکلات کا سامناکرناپڑرہاہے۔
انٹرنیٹ بند ہونے سے 15 سے زائد سروسز متاثرہوئی ہیں جن میں ڈرائیونگ لائسنس اور گاڑی ٹرانسفر سمیت اہم سہولیات شامل ہیں۔
سسٹم ڈاؤن ہونے کے باعث ٹریفک پولیس کے دفاتر میں شہریوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں،اس حوالے سے شہریوں کاکہناہے کہ کئی گھنٹوں سے دفاتر کے چکر لگا رہے ہیں، اعلیٰ حکام سے درخواست ہے کہ فوری انٹرنیٹ بحال کرایاجائے۔
یہ بھی پڑھیں:وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی کو 18 نومبر تک حفاظتی ضمانت مل گئی
دوسری طرف ٹریفک پولیس کے حکام کاکہناہے کہ انٹرنیٹ سسٹم جلد بحال کر دیا جائے گا۔